پاکستان

توشہ خانہ تحائف کا8سالہ ریکارڈ نہ دینے پر پی اے سی برہم

thosha khan

اسلام آباد:پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے توشہ خانہ تحائف کا8سال کا ریکارڈ فراہمنہ کرنے پر برہمی کااظہار کیا ہے۔پارلیمانی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے توشہ خانہ میں 8سالوں کے دوران اہم شخصیات کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر ہمی کااظہار کیا ہے ارو سیکرٹری کابینہ کو اصل ریکارڈ کی فراہمی کیلئے ایک اور خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے توشہ خانہ کے ریکارڈ اور تحائف کو تبدیل کرنے کی رپورٹس ملنے کے بعد کمیٹی نے کابینہ ڈویژن سے ریکارڈ مانگا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومتی وسیاسی شخصیات اور بیوروکریٹس سمیت جن شخصیات کو بھی تحائف ملے اور جو جمع یا وصول کیے ئے ریکارڈ فراہم کیا جائے۔ایک ماہ گزرنے کے باوجود کابینہ ڈویژن توشہ خانہ کا ریکارڈ فراہم کرنے سے گریزاں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے