پاکستان

توشہ خانہ میں نااہلی،عمران خان کو پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کارروائی شروع

الیکشن کمیشن کا عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کا فیصلہ

اسلام آباد:توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو پی ٹی آئی کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کیلئے کارروائی شروع کردی۔ہمارے نمائندے کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ ریفرنس میں نااہلی کے بعد اب الیکشن کمیشن آف پاکستان فعال ہوگیا اور اس نے عمران خان کو تحریک انصاف کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کیلئے نوٹس جاری ک ردیا اور برطرفی کا یہ کیس 13دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے