پاکستان

توشہ خانہ ٹو کیس، عمران کی درخواست ضمانت پر FIAکو نوٹس

توشہ خانہ ٹو کیس، عمران کی درخواست ضمانت پر FIAکو نوٹس

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر عدالت نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی، کیس کی آئندہ تاریخ رجسٹرار آفس مقرر کرے گا۔واضح رہے کہ سپیشل جج سینٹرل نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی جبکہ بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے