آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کے فل بینچ نے توہینِ عدالت کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ فیصلہ چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں فل بینچ نے سنایا۔
عدالت نے سیشن جج کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، جس کے بعد پولیس نے جج کو گرفتار کر لیا۔توہین عدالت کیس میں سیشن جج حویلی راجہ امتیاز کو 3 دن کی سزا سنا دی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ سیشن جج نے اعلی عدالتی احکامات کے منافی منشیات کے ملزم کی درخواستِ ضمانت منظور کی، سیشن جج نے عدالت میں جھوٹ بول کر عدالت کے وقار کو مجروح کیا۔ عدالتی ریمارکس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیشن جج راجہ امتیاز نے سپریم کورٹ کی اتھارٹی کو چیلنج کیا۔
پاکستان
جرائم
توہینِ عدالت کیس میں سیشن جج حویلی راجہ امتیاز گرفتار
- by Daily Pakistan
- جولائی 2, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 45 Views
- 2 دن ago