پاکستان

تیل کی درآمد کنندہ کارٹلرز کوشٹ اپ کال دینے کا وقت آگیا،وزیراعظم

نگران سیٹ اپ؛ وزیراعظم نے پی ڈی ایم اور اتحادیوں کا اجلاس طلب کرلیا

منگلا:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تیل کے درآمد کنندہ کارٹلز کوشٹ اپ کال دینے کا وقت آگیا۔محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر منگلا ڈیم پہنچ گئے اور ڈیم کے یونٹ 5اور6کی ریفریشمنٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ منگلا پن بجلی ریفریشمنٹ منصوبے میں تعاون پاکستان اور امریکا کے درمیان اچھے تعلقات کی مثال ہے،امریکہ نے پاکستان کواس منصوبے میں مالی تعاون فراہم کیا۔اب وقت ہے پاکستان اور امریکا دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کریں۔وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی استحکام کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ہمیں متحدہ ہونا ہوگا اور اختلافات سے بالاتر ہوکرملکی مفاد کو لیکر ساتھ چلنا ہوگا۔ہمیں ذاتی پسند ناپسند سے بالاتر ہوکر آگے جانا ہوگا۔تعمیر وترقی عمل سے ہوتی ہے،نعروں اور دھرنوں سے نہیں ہوتی۔ان کا کہنا تھا کہ رونے دھونے،تماشہ لگانے،مرثیے پڑھنے سے کچھ نہیں ہوگا،سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے،ہمیں آگے بڑھنا ہوگا۔قول وفعل میں تضاد ختم کر کے قوم کی آبیاری کرنی ہوگی شبانہ روز محنت کرنی ہوگی۔شہباز شریف نے کہا کہ ہم مزید مہنگے ذرائع سے بجلی پیداوار کے متحمل نہیں ہوسکتے،اہم ہم نے ڈیمز کی تعمیر پر توجہ دی ہوتی تو آج پاکستان بڑے نقصان سے بچ جاتا،پاکستان آج توانائی سمیت مختلف چیلنجز سے نمبردآزما ہے،ہم صرف10ہزار میگا واب بجلی بنانے کے قابل ہوئے ہیں،بجلی نہ بنانے کے ذمہ دار ہم سب ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri