اسلام آباد: ملک میں تیل اور گیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اعدادوشمارکے مطابق 31مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 67 ہزار 637 بیرل ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سے پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 9فیصد زیادہ ہے۔دوسری جانب ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 14.7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔جولائی سے مئی 2023 تک کی مدت میں ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات کا حجم 15.02 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 14.7 فیصد کم ہے۔
پاکستان
تیل گیس کی پیداوار میں اضافہ، ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں کمی
- by Daily Pakistan
- جون 6, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 195 Views
- 2 سال ago