انٹرٹینمنٹ

ثروت گیلانی سے بریک اَپ، فہد مرزا کے پہلی اہلیہ سے متعلق ہوشربا انکشافات

ثروت گیلانی سے بریک اَپ، فہد مرزا کے پہلی اہلیہ سے متعلق ہوشربا انکشافات

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار اور معروف سرجن فہد مرزا نے اپنی اہلیہ و اداکارہ ثروت گیلانی سے بریک اَپ اور پہلی اہلیہ سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات کردیے۔حال ہی میں فہد مرزا نے ‘ایف ایچ ایم’ پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی پہلی شادی، طلاق اور ثروت گیلانی سے بریک اَپ کے بارے میں کُھل کر بات کی۔فہد مرزا نے کہا کہ “میں جب 25 سال کا تھا تو اُس وقت ثروت گیلانی اور میرے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے تھے، وہ اختلافات اس قدر بڑھ گئے تھے کہ ہم دونوں کا بریک اَپ ہوگیا تھا”۔اداکار نے کہا کہ “ثروت سے بریک اَپ کے بعد بُری طرح ٹوٹ گیا تھا اور ایک وقت ایسا آیا کہ میرے پاس فون کرنے اور سیگریٹ پینے تک کے لیے پیسے نہیں تھے، میں صوفے پر بیٹھ کر بہت رویا اور اللہ سے دُعا کی کہ کسی کو میری زندگی میں بھیج دیجیے جو مجھے سنبھال سکے”۔اُنہوں نے کہا کہ “اسی دوران میری ملاقات ایک خاتون سے ہوئی جوکہ مجھے سے 15 سال بڑی تھیں، اُس خاتون نے میرا بہت ساتھ دیا، میں نے اُن سے شادی کرلی کیونکہ اگر میں اُس خاتون سے شادی نہیں کرتا تو پاکستان چھوڑ کر امریکا چلا جانا تھا اور آج پوری دنیا میں میری جو پہچان ہے وہ کبھی نہ ہوتی”۔فہد مرزا نے اپنی پہلی اہلیہ کا نام لیے بغیر کہا کہ “جب میں نے اُن سے شادی کی تو سب نے مجھے بہت طعنے دیے، سب نے کہا کہ تم نے پیسوں کی وجہ سے 15 سال بڑی خاتون سے شادی کی، مجھے ناکارہ کہا گیا، پڑھائی کے طعنے دیے، میں نے تنگ آکر اپنے والدین کا گھر چھوڑ دیا اور اہلیہ کے گھر میں رہنے لگا”۔اداکار نے کہا کہ “میری پہلی اہلیہ نے مجھے بہت سپورٹ کیا، میں لائبریری جاتا تھا تو میری اہلیہ اور اُن کی والدہ میرے لیے کھانا پکا کر بھیجتی تھیں، مجھے ہمت دیتی تھیں، میں نے سول اسپتال میں ماہانہ 12 ہزار سے ملازمت شروع کی اور اپنی محنت جاری رکھی”۔اُنہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ “اُن کی پہلی اہلیہ عُمر میں 15 سال بڑی ہونے کے ساتھ ساتھ تین بچوں کی ماں بھی تھیں، اُن کے پہلے شوہر سے اُن کے تین بچے تھے”۔فہد مرزا نے کہا کہ “پھر ہم دونوں نے باہمی رضامندی سے علیحدگی اختیار کرلی اور بعد میں ثروت گیلانی سے شادی کرلی، آج اپنی ازدواجی زندگی میں بہت خوش ہوں”۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے