خاص خبریں

جب معاملات طے ہونے لگتے ہیں امریکا فوجی مہم شروع کرکے اسے تباہ کردیتا ہے؛ ایران

جب معاملات طے ہونے لگتے ہیں امریکا فوجی مہم شروع کرکے اسے تباہ کردیتا ہے؛ ایران

تہران :ایران کی جانب سے جنگ بندی کے لیے امریکا کی نئی تجویز پر جواب آج موصول ہونے کا قوی امکان ہے جس سے تاحال جاری کشیدگی کے خاتمے کا امکان ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ آج کسی وقت ایران کا جواب موصول ہوجائے گا اگر اس میں ٹھوس لائحہ عمل ہوا تو سنجیدگی کے ساتھ عمل شروع ہوجائے گا۔
ادھر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی تازہ ٹوئٹ آبنائے ہرمز میں کشیدگی کی حدت میں کسی کمی کے بجائے شدت میں مزید اضافے کا اشارہ دے رہی ہے۔انھوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ جب بھی سفارتی طریقے سے معاملات حل کی جانب بڑھتے ہیں تو عین اسی موقع پر امریکا خطرناک فوجی مہم جوئی شروع کردیتا ہے۔
’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کے اس عمل کو بھونڈی حکمت عملی قرار دیتے ہوئے سوال کیا کہ آیا یہ کسی تخریب کار (اسرائیل) کی کارستانی ہے جو ایک بار پھر امریکی صدر کو ایک نئی دلدل میں دھکیل رہی ہے؟ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مزید کہا کہ وجہ کچھ بھی ہو نتیجہ ہمیشہ ایک ہی رہے گا اور وہ یہ کہ ایرانی کبھی دباؤ کے آگے جھکتے نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے