پاکستان

جرمنی میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 5 افراد ہلاک

جرمنی میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 5 افراد ہلاک

جرمنی میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث پیش آنے والے حادثات کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ جرمنی کے جنوبی علاقوں میں شدید بارشیں ہورہی ہیں جس کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے اور مختلف علاقوں میں تباہی ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ موسم کی خراب صورتحال کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے شہریوں کو نقل مکانی کا حکم دیا ہے جب کہ بارش اور سیلاب کے باعث اب تک 5 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، ہزاروں افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو آپریشن کے دوران ایک فائر فائٹر بھی جاں بحق ہو گیا جب کہ سیلابی ریلے میں ڈوبنے والی گاڑی میں ایک خاتون دم توڑ گئی۔انتظامیہ نے لوگوں کی مدد کے لیے 800 فوجی اہلکاروں کی مدد لی ہے جب کہ ریاست باویریا میں 52 ہزار ایمرجنسی ورکرز کو تعینات کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے