علاقائی

جسٹس خواجہ محمد نسیم نے قائمقام چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر کے عہدے کا حلف لے لیا

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس خواجہ محمد نسیم سے آج یہاں ایوان صدر مظفرآباد میں قائمقام چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر کے

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس خواجہ محمد نسیم سے آج یہاں ایوان صدر مظفرآباد میں قائمقام چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد جموں وکشمیر کے عہدے کا حلف لے لیا۔ اس موقع پر تقریب میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس رضا علی خان، چیف جسٹس ہائی کورٹ جسٹس صداقت حسین راجہ، ہائی کورٹ کے جج صاحبان جسٹس سردار محمد حبیب ضیا، جسٹس لیاقت شاہین، جسٹس سردار محمد اعجاز، جسٹس سید شاہد بہار کے علاوہ چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا، خالد یوسف کسٹوڈین متروکہ املات، چوہدری محمد نسیم محتسب آزاد جموں و کشمیر، ایڈووکیٹ جنرل خواجہ محمد مقبول وار، وائس چیئرمین بار کونسل سردار طارق مسعود، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل راجہ مظہر وحید، صدر سپریم کورٹ بار راجہ طارق بشیر، صدر ہائی کورٹ بار ہارون ریاض مغل، صدر سنٹرل بار فضل محمود بیگ، ممبران بار کونسل راجہ امجد علی خان ایڈووکیٹ، سردار محمد ریاض خان ایڈووکیٹ، شیر زمان اعوان ایڈووکیٹ، طاہر عزیز خان ایڈووکیٹ، چوہدری شوکت عزیز ایڈووکیٹ، سید شفقت گردیزی ایڈووکیٹ، چوہدری عبدالنعیم ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء نے بھی شرکت کی۔ پاکستان کے چاروں صوبوں اور آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں، جانی و مالی نقصانات کی وجہ سے حلف برداری کی تقریب انتہائی مختصر اور سادہ رکھی گئی تھی۔ یاد رہے کہ جسٹس راجہ سعید اکرم خان نجی دورہ پر بیرون ملک روانہ ہو چکے ہیں اور ان کی رخصت کے دوران مورخہ 27 ستمبر 2022 تک سینئر جج سپریم کورٹ جناب جسٹس خواجہ محمد نسیم بطور قائم مقام چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر فرائض منصبی انجام دیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے