وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے عدلیہ کی عزت بحال کی، وہ عزت سے گھر جارہے ہیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ یہاں آنے والے 4 افسران نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑا، وہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ کر یہاں آئے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ جو الفاظ بولے گئے ہیں ان میں کچھ شرم اور حیا کا احساس ہونا چاہیے اور وقت کے ساتھ پارٹیاں بدل کر لوگوں کے ضمیر نہیں بدلنے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ میں چند سالوں سے جو جھگڑا چل رہا ہے وہ صرف ایک گروہ کی اجارہ داری کا ہے، ہم نے عدلیہ کو آزاد کرنا تھا لیکن اتنا نہیں کہ یہ ہماری آزادی چھین لے۔
پاکستان
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ کی عزت بحال کی ، خواجہ آصف
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 21, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 67 Views
- 1 مہینہ ago