لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی دنیا میں جاکر انسانی حقوق کی تنظیموں اور سیاست دانوں کو بتائیں کہ پاکستان میں کس طرح انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔لاہور میں ویڈیو خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی دنیا میں جاکر انسانی حقوق کی تنظیموں اور سیاست دانوں کو بتائیں کہ پاکستان میں کس طرح انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، آئین کی کسی کو فکر نہیں، جمہوریت کو قتل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 30 اپریل کو الیکشن ہونے ہیں لیکن موجودہ حکومت الیکشن کی فضا ہی بننے نہیں دے رہی، ہماری انتخابی ریلی پر حملہ کرکے ظل شاہ کو شہید کردیا گیا، مینار پاکستان جلسے کی اجازت نہیں دے رہے۔انہوں نے کہا کہ ہم آج انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے رابطہ کریں گے، بیرون ملک موجود پی ٹی آئی کے دفاتر کے ذریعے ممالک سے رابطے کریں گے، ہم اپنے چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی رجوع کریں گے کہ یہاں کوئی قانون نہیں رہ گیا اور طاقت کے زور پر یہاں خوف پھیلایا جارہا ہے۔عمران خان نے کہا کہ ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمارے پختون ورکرز کو طالبان اور دہشت گرد کہا گیا جس پر ہمارے پشتون بھائی کا ردعمل سامنے آیا ہے، یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ہم ملک میں دہشت گردی کررہے ہیں اور انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔انہوں ںے کہا کہ جھوٹوں کی ملکہ کی جانب سے بار بار یہ کہا جارہا ہے وہ جو پاکستان میں اس طرح پھر رہی ہے جیسا ملک اس کی جاگیر ہو، وہ قانون سے بالاتر ہو، وہ حکم جاری کررہی ہے کہ اس پر مقدمے بناؤ اور میرے والد پر سے مقدمات ختم کردو گویا نواز شریف نیلسن منڈیلا ہے۔
خاص خبریں
جس طرح حکومت نے میرے ساتھ کیا تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا، عمران خان
- by Daily Pakistan
- مارچ 20, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 555 Views
- 2 سال ago