خاص خبریں

جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنیوالے تمام دہشتگرد جہنم واصل کردیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنیوالے تمام دہشتگرد جہنم واصل کردیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے اور مسافروں کو یرغمال بنانے والے تمام دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا ہے، جبکہ کارروائی کے دوران ایف سی کے چار جوان شہید ہوئے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ بولان میں 11 مارچ کو دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنایا، دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنا کر جعفر ایکسپریس کو روکا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ تمام 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا، کلیئرنس آپریشن کے دوران کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا۔ سیکیورٹی فورسز کے نشانہ بازوں نے خودکش بمباروں کو ہلاک کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ دہشتگردوں نے ٹرین کے 21 مسافروں کو شہید کیا، دہشت گردوں نے 21 مسافروں کو سیکیورٹی فورسز کے آپریشن سے قبل شہید کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے