پاکستان

جناح ہاؤس پر حملے کے وقت یاسمین راشد کی موجودگی ثابت ہوئی ہے، فرانزک رپورٹ

جناح ہاؤس پر حملے کے وقت یاسمین راشد کی موجودگی ثابت ہوئی ہے، فرانزک رپورٹ

لاہور: پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے جناح ہاؤس پر حملے کے وقت ڈاکٹر یاسمین راشد کی موجودگی کی تصدیق کردی۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد کی جناح ہاوس پر حملہ کے وقت موجودگی ثابت ہو گئی، حملے کے وقت کی تین آڈیوز اور ویڈیوز ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہی ہیں۔فرانزک رپورٹ کے مطابق فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ میں ان کی جناح ہاوس میں موجودگی پائی گئی، ویڈیوز اور آڈیو ایس پی کینٹ انویسٹی گیشن کی طرف سے فرانزک سائنس ایجنسی کو بھجوائی گئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے