خاص خبریں

جنرل(ر)باجوہ نے کہا ہمارے پاس آپ لوگوں کی فائلیں موجود ہیں،چیئرمین تحریک انصاف

عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ایک جنرل(ر)باجوہ ایکسٹینشن سے پہلے تھے اور ایک جنرل(ر)باجوہ ایکسٹینشن کے بعد تھے۔مجھے جنرل(ر)باجوہ کو ایکسٹینشن نہیں دینی چاہے تھی۔عمران خان نے کہا کہ حسین حقانی کو جنرل(ر)باجوہ نے ہائر کیا تھا ہمیں اس کے بارے میں معلوم نہیں تھا،حسین حقانی نے میرے خلاف مہم چلائی کہ عمران خان اینٹی امریکن ہے،حسین حقانی کے ساتھ سی آئی اے کا بھی آدمی تھا۔انہوں نے کہاکہ پلان بنایا گیا کہ شہباز شریف کو لانا ہے،ایک جنرل باجوہ ایکسٹینشن سے پہلے اور ایک جنرل باجوہ ایکسٹینشن کے بعد تھے۔ایجنسیاں ہمارے لوگ توڑ رہی تھیں اور جنرل باجوہ کہتے تھے ہم نیوٹرل ہیں۔مجھے کچھ دیگر اشارے بھی ملے لیکن مجھے جنرل باجوہ پر اعتماد تھا لیکن شاہ زین بگٹی کے جانے کے بعد ہمیں واضح ہوگیا کہ ہمیں ہٹانے کا پلان ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جنرل(ر)باجوہ نے مجھ سے اگست میں آخری ملاقات کی اور عجیب بات کی کہ ہمارے پاس آپ لوگوں کی فائلیں موجود ہیں ہمارے پاس آڈیو اور ویڈیوز موجود ہیں اور کہا کہ آپ بھی پلے بوائے تھے جس پر میں جواب دیا کہ میں نے خودکو کبھی بھی فرشتہ نہیں کہا میں پلے بوائے تھا میں گناہ گار آدمی تھا۔قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ نے فرمیا ہے کہ وہ جب چاہے کسی کو سیدھے راستے پر لے آئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri