جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، سیلاب متاثرین حکومتی امداد کے منتظر، کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور۔
زرائع کے مطابق روجھان میں رودکوہی کے سیلابی پانی میں کمی آنے کے بعد دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلابی پانی گزر رہا ہے، جس سے درجنوں دیہات زیرآب آ چکے ہیں جبکہ دریائی علاقوں میں مقیم خاندانوں کو ریسکیو کرنے کا عمل بھی سست روی سے جاری ہے۔
راجن پور میں خیموں اور ٹیلوں پر رہائش پزیر سیلاب متاثرین بچے اور خواتین ملیریا ہیضے اور سکن کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔ سیلابی پانی کی سطح میں کمی کے بعد متاثرین گھروں میں واپس جانا شروع ہوگئے ہیں تاکہ اپنے گرے ہوئے مکانوں کی مرمت کرسکیں مگر متاثرین کے پاس گھروں کی مرمت کے وسائل بھی موجود نہیں۔
دوسری جانب دریائے سندھ کے بند کے ساتھ فتح پور ٹوانہ اور چکوک دیگر موضاجات سیلابی پانی میں ڈوب گئے، کئی گھرانوں کو سیلابی پانی نے اپنے گھروں سے نکلنے کا موقعہ ہی نہین دیا جس پر وہ اپنے گھروں میں ہںی محصور رہ گئے سیلاب سے متاثرہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اپنی آمدورفت کشتیوں کے ذریعے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
پاکستان
جنوبی پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں
- by Daily Pakistan
- ستمبر 3, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 816 Views
- 2 سال ago