انٹرٹینمنٹ

جنید جمشید کی آج 7ویں برسی منائی جارہی ہے

جنید جمشید کی آج 7ویں برسی منائی جارہی ہے

کراچی: معروف نعت خواں اورماضی کے مقبول گلوکار جنید جمشید کی 7ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔7دسمبر 2016 کوجنید جمشید بھی پی آئی اے کے اُس بدقسمت طیارے میں سوار تھے جو چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے حویلیاں کے قریب حادثے کا شکار ہوا۔اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے 52 سالہ جنید جمشید اپنی اہلیہ کے ہمراہ چترال میں تبلیغی دورے کے بعد اسلام آباد جا رہے تھے۔3 ستمبرسن 1964کو کراچی میں پیداہونے والے جنید جمشید نے کیریئر کا آغاز میوزک بینڈ وائٹل سائنز سے کیا اورپہلے ہی البم کی ریلیز نے انہیں شہرت کی ان بلندیوں تک پہنچایا جس کی مثال آج بھی ملنا مشکل ہے۔البم میں شامل گیت ’ دل دل پاکستان ‘ نے ریکارڈ قائم کیا،1999میں ریلیز کی گئی ان کی دوسری سولو البم کے کئی گیت اُس دور کے سپر ہٹس میں شامل رہے۔سن 2002 میں اپنی چوتھی اورآخری البم کے بعد اسلامی تعیلمات کی جانب ان کا رجحان بڑھنے لگا اورماضی کے پاپ اسٹارایک نعت خواں کے طورپرابھرتے نظر آئے۔2007 میں جنید جمشید کو 500بااثرمسلم شخصیات میں شامل کیاگیا جبکہ 2014 میں انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز سے نوازاگیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے