سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ جو جج مداخلت دیکھ کر کچھ نہیں کرسکتا وہ گھر بیٹھ جائے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 6 رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افنان بینچ کا حصہ ہیں۔سماعت کے دوران سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں تجاویز پیش کیں۔تجویز میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بار عدلیہ کی آزادی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی، عدلیہ میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف تحقیقات ہونی چاہئیں، ججز کے فرائض اور تحفظ کے حوالے سے جامع ضابطہ اخلاق ہونا چاہیے۔
پاکستان
خاص خبریں
جو جج مداخلت دیکھ کر کچھ نہیں کرسکتا وہ گھر بیٹھ جائے ، چیف جسٹس
- by Daily Pakistan
- مئی 7, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 412 Views
- 7 مہینے ago