جڑانوالہ: ستیانہ روڈ پر درخت موٹر سائیکل پر گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق محمد شریف اپنی بیوی پروین کے ہمراہ اپنے گاؤں29گ ب سے شہر کی طرف آرہا تھا کہ ستیانہ روڈ چک نمبر23گ ب کے قریب اچانک درخت ان کے اوپر آگرا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے، تاہم اس وقت تک شریف زندگی کی بازی ہار چکا تھا، زخمی پروین کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا مگر وہ بھی جانبر نہ ہوسکی۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لب سڑک سفیدے کے درختوں کی کٹائی نہ ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔
علاقائی
جڑانوالہ، درخت موٹر سائیکل پر گرنے سے میاں بیوی جاں بحق
- by Daily Pakistan
- جولائی 15, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 341 Views
- 2 سال ago