علاقائی

جڑانوالہ واقعہ، مرکزی ملزمان کی بیرون ملک روانگی کی تیاری مکمل تھی، آئی جی پنجاب

جڑانوالہ واقعہ، مرکزی ملزمان کی بیرون ملک روانگی کی تیاری مکمل تھی، آئی جی پنجاب

لاہور: آئی جی پنجاب عثمان انور نے انکشاف کیا ہے کہ جڑانوالہ واقعے کے مرکزی ملزمان کی بیرون ملک روانگی کی تیاریاں مکمل تھی۔ آئی جی پنجاب عثمان انور نے انکشاف کیا ہے کہ جڑانوالہ واقعے کے مرکزی ملزمان کے شناختی کارڈ نمبر اور بیرون ملک روانگی کی تیاریاں سوچے سمجھے منصوبے کی جانب اشارہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ سانحہ جڑانوالہ کے بعد ہمسایہ ملک میں خواتین سے زیادتی کے واقعات سے توجہ ہٹا کر رخ پاکستان کی طرف موڑا گیا تاہم براہ راست بیرونی ہاتھ ملوث ہونے پر ابھی کہہ نہیں سکتے البتہ اس حوالے سے تفتیش جاری ہے اور جے آئی ٹی بیرونی ہاتھ ملوث ہونے پر بھی تفتیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ فسادات ایک شہر سے دوسرے شہر میں پھیل چکے تھے جبکہ شرپسند عناصر ملتان میں پادری کو قتل کرنے کی سازش بھی تیار کرچکے تھے جو بروقت اقدامات سے ناکام ہوئی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ مرکزی ملزمان کے علاوہ گرجا گھروں کوجلانے والے 130سے زائد ملزمان بھی پکڑے گئے ہیں جنہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی جبکہ ویڈیوز اور نادرا کی مدد سے 170 افراد کی شناخت بھی ہوچکی ہے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تنقید ہورہی ہے کہ پولیس موقع کھڑی تھی اور کچھ نہیں کرسکی، پانچ سے چھ ہزار افراد کا مجمع تھا، اگر مزاحمت کرتے تو جانی نقصان کا خدشہ تھا، اس سے نہ صرف حالات بہت زیادہ خراب ہوتے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا امیج بھی بہت زیادہ متاثر ہوتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے