آئی پی پی رہنما عون چوہدری نے پی ٹی آئی کے بانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے سربراہ کہلاتے ہیں اور اپنی زندگی کے فیصلے جھوٹ پر کرتے ہیں۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل میں ہم سے تفتیش مکمل ہوئی، میں گواہ تھا۔عون چوہدری نے کہا کہ میں نے جج کے سامنے جو بیان دیا تھا اس پر کل جرح ہوئی۔ یہ عدت کا معاملہ تھا۔ میں اس شادی کا گواہ تھا۔ ثابت ہوا کہ عدت پوری نہیں ہوئی۔ مفتی سعید نے جج کے سامنے اعتراف جرم کر لیا۔ کہ عدت کا معاملہ ان کے علم میں نہیں لایا گیا۔کہتے ہیں عوام کو پڑھایا گیا، نوجوانوں کو گمراہ کیا گیا، بچوں کو کیا سبق مل رہا ہے؟ جس عورت نے شادی کی ہے اس نے مذہب کا لبادہ اوڑھ رکھا ہے۔آئی پی پی کے رہنما عون چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک کے وزیراعظم نے مذہب کی آڑ میں بڑے فیصلے کئے۔انہوں نے کہا کہ خواب کے پیچھے درحقیقت فرح گوگی اور جمیل گجر کی جوڑی دھوکہ بازوں کی جوڑی تھی۔
پاکستان
جھوٹ پر مبنی نکاح پر خود کو اتنا بڑا لیڈر سمجھتے ہیں ، عون چوہدری
- by Daily Pakistan
- فروری 2, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 437 Views
- 10 مہینے ago