خاص خبریں

جیل بھرو تحریک کے دوران صرف اُن لوگوں کو گرفتار کریں گے جو انتشار پھیلانا چاہتے ہیں،رانا ثناء

اسمگلرز کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، رانا ثنا اللّٰہ

راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک کے دوران صرف اُن لوگوں کو گرفتار کریں گے جو انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن مسے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان جیل بھرو تحریک شروع کریں انہیں ایسا جواب ملے گا جو اُن کے ذہن و گمان میں بھی نہیں ہوگا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان جیل بھرو تحریک کے ذریعے ملک میں افراتفری، انارکی اور عدم استحکام پھیلانا چاہتا ہے جس کی حکومت کسی صورت بھی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خود بنکر میں بیٹھا ہے اور کارکنان و خواتین کو ڈھال بنا رہا ہے۔وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان کو ملک میں مزید انارکی پھیلانے کا اب کوئی موقع نہیں ملے گا، یہ جیل بھرو تحریک شروع کرے تو اسے ایسا جواب دیں گے جو اس کے ذہن و گمان میں بھی نہیں ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ صرف اُن لوگوں کو گرفتار کر کے جیل میں رکھا جائے گا جو انتشار اور ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم انتخابات سے گھبرانے والے نہیں بلکہ الیکشن کے لیے تیار ہیں تاہم ملک بھر میں ایک ہی وقت میں الیکشن کے حامی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عارف علوی نے مالیاتی آرڈیننس پر اس لیے دستخط نہیں کیے کہ وہ چاہتا ہے پاکستان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ نہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri