خاص خبریں

جی ایچ کیو حملہ سمیت 10مقدمات میں شیخ رشید کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

جی ایچ کیو حملہ سمیت 10مقدمات میں شیخ رشید کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

راولپنڈی: جی ایچ کیو حملہ سمیت 10مقدمات میں شیخ رشید کی عبوری ضمانتوں میں توسیع ہو گئی۔سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 10مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی، جہاں جج ملک اعجاز آصف کے روبرو پراسیکیوٹرز، تفتیشی ٹیمیں اور وکلائے صفائی پیش ہوئے۔ اس موقع پر شیخ رشید بھی عدالت میں موجود تھے۔عدالت نے درخواست پر دلائل سننے کے بعد سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ، ان کے بھتیجے شیخ راشد کی عبوری ضمانتوں میں 4جنوری تک توسیع کردی۔بعد ازاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ان مقدمات سے میرا کوئی تعلق نہیں ۔ میں 9مئی کو یہاں موجود نہیں تھا۔ مجھے میڈیا سے بات کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ اداروں کا میں نے ہمیشہ احترام کیا ہے۔ زندہ رہا تو این اے 56اور 57 سے قلم دوات پر الیکشن لڑوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri