راولپنڈی:قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارف رؤف انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز فیلڈنگ کے دوران فاسٹ بولر انگلینڈ کے خلاف بقیہ دو میچز کی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔پی سی بی نے حارف رؤف کا ایم آر آئی اسکین کروایا جس میں تشخیص ہوئی ہے کہ انہیں گریڈ ٹو کی انجری کا سامنا ہے جس کی بحالی کیلئے وہ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں قیام کریں گے۔دوسری جانب انگلش ٹیم نے22سال بعد پاکستان کی سرزمین پر74رنز سے شکست دی تھی۔واضح رہے کہ سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ9سے13دسمبر تک ملتان میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ کراچی میں 17سے21دسمبر تک شیڈول ہے۔
کھیل
حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہوگئے،پی سی بی کی تصدیق
- by Daily Pakistan
- دسمبر 6, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 974 Views
- 2 سال ago