پاکستان

حقیقی آزادی کے لیے جیل بھرو تحریک پرامن احتجاج ہے،عمران خان

عمران نیازی کا پاک فوج کو بدنام کرنا انتہائی قابل مذمت ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک کا مقصد میڈیا اورسماجی شخصیات پر حملوں اور ملک کو معاشی تباہی کے سپرد کرنے والے ٹولے کیخلاف ہے۔پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ حقیقی آزادی کے لیے جیل بھرو تحریک پرامن احتجاج ہے۔ ہمیں نیب کے مقدموں، زیرحراست تشدد اور جعلی ایف آئی آر ز کا سامنا ہے۔ یہ احتجاج اکے خلاف ہے جنہیں حملوں کا سامنا ہے۔یہ احتجاج ان آئینی خلاف ورزیوں اور میڈیا اور سماجی شخصیات پر حملوں کے خلاف ہے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جیل بھرو تحریک خود این آر او لے کرقوم کے اربوں روپے لوٹ کر منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بجھوانے، متوسط طبقے کو مہنگائی اور بیروزگاری کے بوجھ تلے کچلنے والے اور قوم کو بدترین معاشی تباہی کے سپرد کرنے والے مجرموں کے ٹولے کیخلاف ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے