حماس اور اسرائیل کے درمیان قطر اور مصر کی ثالثی میں ہونے والی عارضی جنگ بندی کے ساتویں روز حماس نے مزید 8 اسرائیلیوں کو رہا کردیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس نے پہلے فرانس کی دوہری شہریت کی حامل 21 سالہ لڑکی اور 40 سالہ خاتون کو رہا کیا جس کے بعد 2 بچوں اور 4 خواتین سمیت مزید 6 اسرائیلیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔حماس کی جانب سے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بعد اسرائیل کو بھی 30 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا پڑا، اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینیوں میں 23 بچے اور 7 خواتین شامل ہیں۔جمعے کے روز حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے توسیعی مدت ختم ہونے کے بعد آخری گھنٹوں میں جنگ بندی میں مزید ایک روزہ توسیع کا فیصلہ کیا گیا تھا۔حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے خاتمے پر عالمی برادری کی جانب سے تشویش دونوں فریقین پر تشدد کے خاتمے اور قیام امن کیلئے جنگ بندی میں توسیع پر زور دیا گیا تھا۔جنگ بندی معاہدے کے خاتمے سے متعلق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات کی اور جنگ بندی کے دورانیے میں توسیع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کا تبادلے اور غزہ میں بے گھر ہونے والے افراد تک امداد پہنچانے کیلئے جنگ بندی میں توسیع ضروری ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک بس اسٹاپ پر فائرنگ کرکے تین فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا جبکہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔حماس نے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بے گناہ فلسطینیوں پر فائرنگ کرکے انہیں قتل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات تنازعے کو مزید شدت کی طرف دھکیل سکتے ہیں۔ادھر حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی میں مزید 2 روز کی توسیع کیلئے قطر اور مصر کی کوششیں جاری ہیں۔
دنیا
حماس نے جنگ بندی کے ساتویں روز مزید 8 اسرائیلی یرغمالی رہا کردیے
- by Daily Pakistan
- دسمبر 1, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 275 Views
- 12 مہینے ago