فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے اسرائیل پر زمین سمندر اور فضا سے کیے گئے حملوں میں کم از کم 250 اسرائیلی ہلاک اور 1450 سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد کو یرغمال بنا لیاگیا۔حماس نے سینئر اسرائیلی کمانڈر میجر جنرل نمرو د الونی سمیت کئی اسرائیلی فوجیوں کو یرغمال بنانے کا دعویٰ بھی کیا۔حالیہ کشیدگی پر اسرائیل نے سلامتی کونسل کو خط لکھ دیا اسرائیل کا کہنا ہے کہ غزہ سے کیے گئے حملوں کیخلاف کارروائی کرینگے۔ خط میں اسرائیل کا مزید کہنا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کارروائی کرینگے ۔
دنیا
حماس کے حملوں میں 250 اسرائیلی ہلاک ، 1450 سے زائد زخمی
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 8, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 276 Views
- 1 سال ago