پاکستان

حملہ ’را‘ کی کارروائیوں کا شاخسانہ لگتا ہے، کامران ٹیسوری

گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورسز کرائیں گے، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی پولیس آفس پر حملہ بھارتی ایجنسی را کی کارروائیوں کا شاخسانہ لگتا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران رینجرز کے لیفٹیننٹ کرنل بھی زخمی ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کیحملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، بزدلانہ کارروائیوں کا پہلے بھی مقابلہ کرتے رہے ہیں۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کراچی میں پی ایس ایل 8 کے میچز معمول کے مطابق ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے