پاکستان

حکومتی مطالبے پر مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوئے ، لطیف کھوسہ

حکومتی مطالبے پر مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہوئے ، لطیف کھوسہ

مرکزی رہنما تحریک انصاف سردارلطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ حکومتی مطالبے پر مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکارہوئے۔ گفتگو کرتے ہوئے سردارلطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی احتجاج میں بشری بی بی کی موجودگی سے کارکنان میں جوش وجذبہ پیدا ہوا، علی امین گنڈا پور چاہتے تھے بشری بی بی احتجاج میں شامل نہ ہوں، وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا خیال تھا ہمیں بشری بی بی کی حفاظت کرنا پڑے گی۔لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پوراحتجاج کولیڈ کررہیتھے، کارکنان کی تعداد دیکھ کرحکومت گھٹنے ٹیک چکی تھی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے حکومت نے جیٹ فراہم کیا، چھوٹے طیارے کے ذریعے بیرسٹرسیف کواڈیالہ بھیجا گیا۔مرکزی رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تیار تھی، حکومت کا مطالبہ تھا کہ پہلیاحتجاج کوموخرکریں جبکہ بلاول بھٹو پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوابھی سیاسی میچورنہیں ہوئے۔ان کا مزید کہنا تھا حکومتی مطالبے پر مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکارہوئے، حکومت نیسنگجانی میں احتجاج کرنیکا کہا، سنگجانی کے لیے پارٹی میں کسی نے رضا مندی کا اظہارنہیں کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے