شہباز شریف نے کہا ہے کہ جتنا تعاون سیاسی حکومت اور آئینی اداروں کے درمیان آج ہے، اپنے 40 سالہ سیاسی کیریئر میں پہلے کبھی نہیں دیکھا۔وزیر اعظم نے اسلام آباد میں علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جتنا تعاون سیاسی حکومت اور آئینی اداروں کے درمیان آج ہے، اپنے 40 سالہ سیاسی کیریئر میں پہلے کبھی نہیں دیکھا، ملک کے بہترین مفاد میں آرمی چیف اور حکومت کا اشتراک رول ماڈل ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز کا ہمیں حل نکالنا ہے، انہوں نے کہا کہ 200 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین پر آج بھی بہت بڑا بوجھ ہے، کل صدر زرداری سے اسی موضوع پر بات ہوئی ہے، جلد ان کی اور ہماری کمیٹیوں کے درمیان مشاورت ہوگی، آرمی چیف خود اپنے ساتھیوں سمیت مشاورت میں شامل ہیں، آج اور ماضی میں یہی فرق ہے کہ آج مکمل مشاورت ہے تاکہ ملک آگے چلے۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ایف بی آر اور پاور سیکٹر میں میری دن رات میٹنگز ہوتی ہیں، ان تمام امور پر ہماری سیاسی حکومت، ادارے اور آرمی چیف یک جان دو قالب کی طرح مکمل یکسو ہیں، اس طرح پاکستان کو مشکلات سے نجات دلوا کر اپنے پاں پر کھڑا کیا جا سکتا ہے۔
خاص خبریں
حکومت اور آرمی چیف یک جان دوقالب کی طرح ہیں ، وزیراعظم
- by Daily Pakistan
- اگست 8, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 556 Views
- 4 مہینے ago