حکومت اور پی ٹی آئی میں اہم رابطہ ہوا ہے جس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی چیف وہیپ عامر ڈوگر کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات ہوئی، پی ٹی آئی کا قومی سلامتی اجلاس سے قبل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیف وہیپ عامر ڈوگر نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ملاقات کیلئے تین نام دیئے۔پی ٹی آئی نے موقف اپنایا کہ سینئر قیادت اجلاس میں شامل ہونے سے قبل بانی پی ٹی آئی سے مشاورت چاہتی ہے۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی جیسے اہم معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت لازمی ہے۔
پاکستان
حکومت اور پی ٹی آئی میں اہم رابطہ، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کا مطالبہ
- by Daily Pakistan
- مارچ 17, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 13 Views
- 6 گھنٹے ago