پاکستان

حکومت نے مردم شماری کی تاریخ میں مزید 15 روز کی توسیع کردی

حکومت نے مردم شماری کی تاریخ میں مزید 15 روز کی توسیع کردی

اسلام آباد: وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مردم شماری کی تاریخ میں 15 روز مزید توسیع کی جارہی ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ہر فرد کی گنتی کی جانی چاہیے، شہری علاقوں میں گنتی کا عمل سست روی کا شکار ہے، یہ محسوس کیا گیا ہے کہ دور دراز علاقوں میں تمام لوگوں کو شمار نہیں کیا گیا۔احسن اقبال نے کہا کہ کچھ علاقوں سپارکو کی مدد سے گھروں کی نشاندہی سمیت معاونت کی جارہی، فالٹ لائنز ہیں جسکی باعث بیس بیس سال مردم شماری نہیں ہوسکی، مردم شماری کا مطلب صرف نمبرز پیدا کرنا نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مردم شماری کی بروقت تکمیل کے لئے سیاسی جماعتوں سے تعاون کا کہا ہے، ہمارے پاس اکتوبر نومبر تک مکمل کرنے کی گنجائش موجود ہے، اس مدت سے پہلے مردم شماری مکمل کرنے گنجائش ہے۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم نے کہا کہ ہم نے اپنے مسائل اجاگر کئے ہیں، آدھا کراچی شمار نہیں کیا گیا، گھرانہ شماری ابھی تک نہں کی گئی، ہم نے مدت زیادہ بڑھانے کا کہا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی جماعتوں اور صوبائی حکومتوں سے کہا کہ انڈرکاونٹ یا اوور کاونٹ کی نشاندہی کریں، کسی علاقے صوبے شہر کے خلاف تعصب نہیں ہے، ہمیں این ایف سی کو آبادی سے لنک نہیں کرنا چاہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri