وفاقی وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے کہا ہے کہ حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ھے پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط اقدامات کیے جارھے ہیں یہ بات انھوں نے رواں برس کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کے آغاز پر کہی انھوں نے کہا کہ تین لاکھ ساٹھ ہزارسے زیادہ فرنٹ لائن ورکرز حصہ لے رہے ہیں
مہم میں وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی دی جارہی ہے والدین اپنے بچوں کو حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں بچوں کو مستقل معزوری سے بچانا ہمارا مذہبی اور اخلاقی فریضہ ھے ہر بار ہر مہم میں قطرے پلانے سے قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے انھوں نے کہا کہ 44.2 ملین بچوں کو حفاظتی قطرے پلوانے کا ہدف ھے یاد رہے کہ پولیو مہم مہم 16 تا 20 جنوری ہو رہی ہے
پاکستان
صحت
حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے پر عزم ھے عبد القادر پٹیل
- by Daily Pakistan
- جنوری 16, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 674 Views
- 2 سال ago