پاکستان

حکومت کا آدھے سے زیادہ ریونیو سود کی ادائیگی پر خرچ ہوگا، موڈیز

حکومت کا آدھے سے زیادہ ریونیو سود کی ادائیگی پر خرچ ہوگا، موڈیز

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی آمدن کا نصف سے زیادہ سود کی ادائیگی پر خرچ کیا جائے گا۔موڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان کے بجٹ سے آئی ایم ایف سے قرضہ پروگرام کے لیے مذاکرات میں مدد ملے گی۔ پاکستان نے شرح نمو کا ہدف 3.6 فیصد رکھ کر آئی ایم ایف کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے۔موڈیز کے مطابق، مالیاتی استحکام ٹیکس میں اضافے اور نمو پر منحصر ہے، اور اصلاحات پر قائم رہنا بجٹ کے اہداف کے حصول کے لیے اہم ہوگا۔بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی کا کہنا ہے کہ مہنگائی سماجی تنا کو دوبارہ بھڑکا سکتی ہے، افراط زر سے اصلاحاتی پروگرام متاثر ہو سکتا ہے، اور حکومت کے پاس مضبوط انتخابی مینڈیٹ نہ ہونے کی وجہ سے اصلاحات پر عمل درآمد مشکل ہو سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri