مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی حکومت کو جواب دینا ہوگا کہ 26 نومبر کو گولی کیوں چلائی؟اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ آج شہدائے ڈی چوک کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دعائیہ تقریبات منعقد ہوں گی، مرکزی دعائیہ تقریب باغِ ناران، حیات آباد، پشاور میں منعقد کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آج شہدا کے خون کا حساب لینے کا عزم بھی کیا جائے گا، شہدا کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا، جعلی حکومت کو جواب دینا ہوگا کہ گولی کیوں چلائی؟ نہتے کارکنوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ معصوم کارکنوں کا خون بہانا شریف خاندان کا وطیرہ بن چکا ہے، ماڈل ٹان میں حاملہ خواتین پر سیدھی گولیاں چلائی گئیں، ہر دور میں اپنے اقتدار کو طول دینے کیلئے معصوم شہریوں کا خون بہایا گیا، نہتے کارکنوں کا خون ملک میں آئین و قانون کی بحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔
پاکستان
حکومت کو جواب دینا ہوگا ،26 نومبر کو گولی کیوں چلائی ؟ بیرسٹر سیف
- by Daily Pakistan
- دسمبر 15, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 196 Views
- 1 سال ago

