خاص خبریں

حکومت کی سکیورٹی فراہمی سے معذرت، آج بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ناممکن ہے،ذرائع

پارلیمنٹ مسلح جتھوں کو کنٹرول کرنے کیلئے اداروں کو تمام اختیارات دے، وزیر داخلہ

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے لئے فو ری سیکیورٹی کے انتظامات سے معذرت کرلی جبکہ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بھی اکتیس دسمبر کو الیکشن کا انعقاد ناممکن قرار دے دیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عدالت کا حکم سرآنکھوں پر لیکن عداتی فیصلہ قابل عمل نہیں ہے ایک ہزار پولنگ اسٹیشن کے انتظامات اتنے کم وقت میں ممکن نہیں ہیں اور نہ ہی پولنگ اسٹیشنز پر رات تک اہلکار تعینات کیے جاسکتے ہیں۔رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ بلدیاتی الیکشن کروانے میں اب کم از کم چار سے پانچ ماہ لگ جائیں گے۔بلدیاتی ادارے2022میں مدت پوری کرچکے ہیں جبکہ پچھلی حکومت نے دو ڈھائی سال انتخابات کیوں نہیں کرائے؟وفاقی وزیر نے کہاکہ دو ڈھائی سال دیرہوگئی،اب دو ماہ میں کونسا پہاڑ گر جائے گا۔اسلام آباد میں قانون نے مطابق دوبارہ حلقہ بندیاں ہوئی ہیں۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سرپرائز نگ نہیں تھا۔اسلام آباد میں نئی یوسی بنائی ہے اب تو الیکشن کا نیاشیڈول ہی جاری ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri