خاص خبریں

خبردار! جعلی نوٹوں سے قربانی کے جانور خریدنے والا نیٹ ورک متحرک

خبردار! جعلی نوٹوں سے قربانی کے جانور خریدنے والا نیٹ ورک متحرک

لاہور:ملک میں عید الاضحیٰ کے قریب آتے اور قربانی کے جانوروں کی خریداری کا رجحان بڑھنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ جرائم بھی بڑھ رہے ہیں۔پولیس کے مطابق لاہور میں شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں جعلی نوٹوں سے قربانی کے جانور خریدنے والے نیٹ ورک کا شاطر کارندہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔ملزم عید قرباں کے موقع پر معصوم بیوپاریوں سے نوسر بازی کر رہا تھا۔
ایس پی سٹی کے مطابق تھانہ شاہدرہ اور شاہدرہ ٹاؤن میں درخواستیں موصول ہونے پر مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور اے ایس پی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے کر 12 گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ملزم نے شاہدرہ اور شاہدرہ ٹاؤن کے علاقوں میں بیوپاریوں سے بکرے خریدے اور جعلی نوٹ دے کر رفو چکر ہو گیا۔ ملزم رقم کی ادائیگی کے وقت جلد بازی کرتا اور رقم کو فوری بیوپاریوں کی جیب میں ڈال دیتا۔ بعد ازاں بیوپاری مارکیٹ جاتے تو جعلی نوٹوں کا پتا چلتا۔پولیس کے مطابق ملزم اسد کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور کیمروں سے مدد حاصل کی گئی ہے۔ ملزم نیٹ ورک کے ذریعے پشاور سے جعلی نوٹ منگواتا تھا، جسے گرفتار کر کے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن اور ایف آئی اے حوالے کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے