پاکستان

خرم دستگیر نے مہنگی بجلی کی ذمہ داری پی ٹی آئی پر ڈال دی

خرم دستگیر نے مہنگی بجلی کی ذمہ داری پی ٹی آئی پر ڈال دی

سابق وزیر توانائی خرم دستگیر نے مہنگی بجلی کی ذمہ داری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر ڈال دی۔ اپنے بیان میں خرم دستگیر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 2019 میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے جو معاہدہ کیا، اس سے حکومت کا کرنسی پر کنٹرول ختم ہوگیا، اس معاہدے سے ہی بجلی بار بار مہنگی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں 350 ارب سالانہ کے تناسب سے گردشی قرضہ بڑھا، آج قوم پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کی سزا بھگت رہی ہے۔ خرم دستگیر نے کہا کہ مہنگائی کے ذمہ دار وہ جج ہیں جنہوں نے 2017 میں نواز شریف کو نااہل کیا، سازش کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو مسلط کیا گیا۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ اقتدار میں آکر ماضی کی طرح مہنگائی کم کرے گی، بجلی سستی کرے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے