پاکستان

خیبر پختونخواہ حکومت میڈیا انڈسٹری کے مسائل سے باخبر ہے، ادائیگیوں کیلئے فنڈز مختص کئے جائیں گے، صوبائی سیکرٹری اطلاعات

اسلام آباد(پ ر)حکومت خیبر پختونخواہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے مسائل سے پوری طرح باخبر ہے اور ان کے حل کیلئے فوری اور مناسب اقدامات کئے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار صوبائی سیکرٹری اطلاعات، حکومت خیبرپختونخواہ ارشد خان نے سی پی این ای (کے پی ) کے نائب صدر طاہر فاروق اورنائب صدر اسلام آباد یحیی خان سدوزئی کے ساتھ گزشتہ روز کے پی ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے دوران کیا۔ سیکرٹری اطلاعات خیبرپختونخواہ کا کہنا تھا میڈیا کے بقایا جات کی ادائیگیوں کے لئے بہت جلد فنڈزمختص کئے جائیں گے اور اس حوالے سے پہلے ہی ضروری اقدامات لئے جاچکے ہیں۔ صوبائی سیکرٹری اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت میڈیا کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہے کیونکہ کسی بھی معاشرے کی ترقی اورسیاسی استحکام کیلئے فعال میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔ ہماری حکومت میڈیا کی آزادی میں یقین رکھتی ہے اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کئی مرتبہ اس بات کا برملا اظہار کرچکے ہیں۔ مقننہ، عدلیہ اور انتظامیہ کے بعدزاد میڈیا ریاست کا چوتھا ستون سمجھاجاتا ہے اسی لئے خیبر پختونخواہ حکومت میڈیا کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتی ہے اور اس حوالے سے میڈیا کی طرف سے آنیوالی تجاویز کا خیرمقدم کیا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کے وزیر اعلیٰ نے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں جس سے ایک منظم اشتہاری مہم چلائی جائے گی ۔ انہوں نے میڈیا مالکان کو یقین دلایا ان کو جاری کئے جانیوالے اشتہارات کی فوری اور بروقت ادائیگی کی جائیگی۔اشتہارات کااجرا (15/85)فارمولے کے تحت کیاجائیگا اور اس حوالے کسی قسم کا فیورٹزم برداشت نہیں کیا جائیگا۔ ارشد خان نے واضح کیا کہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو ادائیگیوں پر قانون کے مطابق ٹیکس کاٹا جائیگا اسکے علاوہ کسی بھی فرد یاادارے کو اجازت نہیں کہ وہ پرنٹ یاالیکٹرانک میڈیا سے رقم کاتقاضا کرے، میڈیا کو دیئے جانیوالے اشتہارات اور انکی تقسیم کا حق بھی صرف اور صرف محکمہ اطلاعات کے پاس ہے اور محکمہ اطلاعات ہی ان رقوم کا ذمہ دار ہوگا.حالیہ مہم میں نہ صرف خیبرپختونخواہ حکومت کی کارکردگی کو اجاگر کیاجائیگا بلکہ میڈیا کے مالی معاملات کو حل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ سی پی این اے کے نائب صدور نے صوبائی سیکرٹری کے پی اطلاعات خیبرپختونخواہ کاشکریہ اداکیا اور اپنی تنظیم کیطرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
جاری کردہ : کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے