خیبر پختونخوا اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اُٹھالیا ، ایوان میں شدید بدنظمی خیبرپختونخوا اسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا۔صوبائی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس 11 بجے طلب کیا گیا جو تقریباً ڈیڑھ بجے شروع ہوا۔سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی زیر صدارت اجلاس میں پہلے مرحومین اور شہداءکے ایصال ثواب کے لیے دعا کی گئی جس کے بعد مشتاق غنی نے 115 نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی کارکن شوبیہ شاہد ہاتھ میں گھڑی لے کر اسمبلی ہال پہنچیں جہاں وہ لوگوں کو گھڑی دکھا رہی تھیں۔ بال پین اور لوٹا پھینکا لیکن شوبیہ جاوید لوگوں کو گھڑی دکھاتی رہیں۔اس دوران اسمبلی میں موجود پی ٹی آئی کے کارکنوں نے زوردار نعرے لگائے جبکہ پی ٹی آئی کے نامزد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور بھی اسمبلی میں موجود تھے۔
خاص خبریں
خیبر پختونخوا اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے حلف اُٹھالیا
- by Daily Pakistan
- فروری 28, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 339 Views
- 10 مہینے ago