پاکستان سا ئنس و ٹیکنالوجی

خیبر پختونخوا حکومت کا سکولوں اور مساجد کو شمسی توانائی پر منتقل کاعلان

خیبر پختونخوا حکومت کا سکولوں اور مساجد کو شمسی توانائی پر منتقل کاعلان

خیبرپختونخوا حکومت نے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں بجلی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے شمسی توانائی کے کئی منصوبوں پر کام شروع کر دیا ہے، جن میں سے کچھ کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں۔ ضم شدہ قبائلی اضلاع میں 900 مساجد اور عبادت گاہوں کو سولر انرجی پر منتقل کیا گیا ہے جہاں سے روزانہ 1.73 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے اور ماہانہ کروڑوں روپے کی بچت ہو رہی ہے۔مزید یہ کہ رواں سال کے دوران ضلع خیبر میں 100 اسکولز، 3050 مساجد کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا جبکہ کاروباری مراکز کو بھی سولر منی گرڈ سے منسلک کیا جائے گا۔قبائلی ضم شدہ علاقوں کے لوگوں سے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار قبائلی ضلع خیبر سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی حاجی اقبال آفریدی نے ذیلی ادارہ PEDO کے زیر نگرانی ضلع خیبر میں سولرائزیشن کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کرتے ہوئے کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے