پاکستان

خیبر پختونخوا میں بارشیں ، مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 63 ہوگئی

خیبر پختونخوا میں بارشیں ، مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 63 ہوگئی

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشوں کے باعث حادثات کے نتیجے میں 63 افراد جاں بحق جب کہ 78 افراد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 33 بچے، 15 مرد اور 15 خواتین شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں 37 مرد، 24 بچے اور 17 خواتین شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف اضلاع میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے مجموعی طور پر 3202 مکانات کو نقصان پہنچا جن میں 477 مکانات مکمل طور پر تباہ جبکہ 2725 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں شدید بارشوں سے 27 اسکولوں کو بھی نقصان پہنچا جب کہ سیلاب اور بارشوں سے 355 جانور بھی متاثر ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے