پاکستان کے نامور سٹار دانش تیمور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے کیرئیر کے آغاز میں ہی کچھ سینئر اداکاروں اور انڈسٹری کے بڑے ناموں نے انہیں کئی ڈراموں میں نکال باہر کیا۔
انہوں نے یہ تبصرہ دنیا نیوز کی ’مزاق رات‘ میں بطور مہمان پیشی کے دوران کیا جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اداکار ریکھا جب سے فلمیں دیکھنا شروع کی ہیں ان کے چاہنے والوں میں سے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ٹی وی شوز میں اس لیے نہیں جاتے کیونکہ مہمان ہوتے ہیں کیونکہ مہمانوں سے دیگر اداکاروں کے بارے میں نامناسب سوالات کیے جاتے ہیں۔ اداکار چاہے وہ کتنے ہی سینئر یا بڑے اسٹار کیوں نہ ہوں، انہیں ایک دوسرے کے بارے میں نامناسب بات نہیں کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈرامے میں کردار حاصل کرنے کے لیے موٹر سائیکل پر آڈیشن دیتے تھے اور کیریئر کے آغاز میں کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔