کھیل ہو یا سیاست، ہر سوال کا جواب عمدہ کارکردگی ہی ہوتی ہے۔ پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو صوبے کی باگ ڈور سنبھالے ہوئے ایک سال ہو گیا۔ انہوں نے ایک سال میں ریکارڈ عوامی فلاح کے منصوبوں کا آغاز کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے پہلے حکومتی سال میں عوامی فلاح کے کئی کامیاب منصوبوں کا نہ صرف آغاز کیا بلکہ ان میں سے زیادہ تر پایہ تکمیل کو بھی پہنچ گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اقتدار سنبھالنے کے بعد انتظامی سطح پر مانیٹرنگ کا ایسا نظام وضح کیا جس سے عوامی فلاح کے منصوبوں کو عملی جامع پہنانے میں مدد ملی ۔وزیر اعلی پنجاب نے ہر شعبے میں انقلابی اقدامات متعارف کرائے۔ تعلیم کا شعبہ ہو یا صحت کا، زراعت کا شعبہ ہو یا صاف ستھرا پنجاب منصوبہ، معذوروں کی فلاح و بہبود کا منصوبہ ہو یا پتنگ بازی جیسے جرائم سے بچنے کےلئے قانون سازی، مینارٹی کارڈ کا اجرا ہو یا کاروبار کےلئے آسان قرضوں کی فراہمی، دھی رانی پروگرام ہو یا ماحول دوست اقدامات ، تجاوزات کے خاتمہ ہو یا سڑکوں کی تعمیر و مرمت ، ہر میدان میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کےلئے عملی اقدامات یقینی بنائے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ تعلیم قوموں کی ترقی میں زینے کا کردار ادا کرتی ہے۔وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے طلباو طالبات کیلئے شروع کیا گیا ہونہار سکالرشپ پروگرام نہ صرف قابل تعریف ہے بلکہ اس سے جہاں تعلیم کے بھاری اخراجات برداشت نہ کرنےوالے غریب طلبامستفید ہو رہے ہیں وہیں انکے والدین کا مالی بوجھ کم کرنے میں بھی مدد مل رہی ہے۔ اس پروگرام کا دائرہ کار جامعات کے بعد کالجز کی سطح تک بھی بڑھایاجا رہا ہے۔ طلباو طالبات کےلئے بائیکس سکیم اور لیپ ٹاپ سکیم کے منصوبے بھی قابل تحسین ہیں ۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کی روشنی میں صحت کی سہولیات کو معیاری بنانے کےلئے مختلف اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ کلینک آن وہیلز ، فیلڈ ہسپتال ، ادویات کی گھروں تک مفت فراہمی، چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام اور ایئرایمبولینس جیسے تاریخی اقدامات کیے جا چکے ہیں۔ ملکی تاریخ کے پہلے ”چیف منسٹر ڈائیلسز پروگرام کارڈ” کی منظوری دی گئی اور علاج کےلئے فنڈ 10لاکھ تک بڑھا دیا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب نے عوام کو مہنگی بجلی سے مستقل نجات کےلئے فری سولر پینل سکیم کا افتتاح کیا۔ ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کا بھی منصوبہ شروع کیاگیا ہے۔ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کسان کارڈ کا اجرا کیا۔ کسانوں کو 5 لاکھ کا بلا سود قرضہ ملے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پہلا پنجاب لائیو سٹاک کارڈ، پہلی فارمر رہنمائی ایپ کا اجرا ، گرین ٹریکٹر سکیم سمیت دیگر اقدامات کیے جو کسانوں اور زراعت کے شعبہ کےلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔عام آدمی کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کےلئے سہولت بازار قائم کیے جہاں مارکیٹ ریٹ سے کم قمیت پر اشیا دستیاب ہیں۔ آٹے اور روٹی کی قیمت کم کی گئی۔ کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ عام آدمی کےلئے گھر ایک خواب ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے اپنے گھر اپنی چھت پراجیکٹ کے ذریعے ہرضلع میں کم آمدنی والوں کےلئے 3ہزار گھر بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ماحول دوستی کو پروان چڑھانے کےلئے پہلی الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کیا۔ انسداد سموگ اقدامات کے سلسلے میں پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کی گئی۔تمام گاڑیوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازم قرار دیا گیا ہے۔ پتنگ بازی خونی کھیل ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر رواں برس پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈاﺅن کیا گیا۔ پنجاب اسمبلی سے پتنگ بازی کی ممانعت کا ترمیمی بل 2024منظور ہونے سے صوبے میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی عائد ہو گئی۔ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلا تفریق صوبہ بھر میں آپریشن جاری ہے۔ عوام نے اس آپریشن کو خوش آئیند اقدام قرار دیاہے۔ پنجاب بھر میں رواں برس 7سو سڑکوں کی تعمیر مکمل ہوجائےگی۔ ترقیاتی کاموں کا سلسلہ پنجاب بھر میں جاری ہے۔ شادیوں میں ون ڈش کی خلاف ورزی استطاعت نہ رکھنے والے والدین پر مالی بوجھ بنتا ہے ۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے صوبے بھر میں ون ڈش کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز” متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز”کے ذریعے ہیلتھ سے متعلق امور پر مربوط ٹاسک پورے کیے جائیں گے۔ پنجاب کی پہلی جامع ٹورسٹ پالیسی بھی تیار کر لی گئی ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے میگنی فیشنٹ پنجاب میگا ٹورسٹ منصوبے کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت پنجاب کو تہذیب و سیاحت کا ریجنل اور انٹرنیشنل مرکز بنایا جائے گا۔ پنجاب کے 170تاریخی مقامات کو عالمی معیار کے سیاحتی مراکزمیں تبدیل کرنے کیلئے تمام تاریخی مقامات کی میپنگ مکمل کرلی گئی ہے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تمام بڑے شہروں میں سیوریج اور نکاسی آب کا نیا سسٹم رائج کیا جائےگا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب کے بڑے شہروں میں سیوریج اور نکاسی آب کیلئے سیوریج اور ڈرینج سسٹم کے یگا پلان کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے ایک سال میں بے مثال کارکردگی دکھائی ہے۔ دوسرے صوبے کے لوگ بھی کہتے بیں کہ وزیر اعلی مریم نواز شریف کام کر رہی ہیں۔ کھیل ہو یا سیاست، ہر سوال کا جواب عمدہ کارکردگی ہی ہوتی ہے۔ دبنگ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مشکل حالات میں دبنگ کارکردگی دکھائی ہے۔