پاکستان

درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا گیا

درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا گیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے درآمدی ایل این جی کی قیمت میں ردوبدل کر دیا، سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی مہنگی جبکہ سوئی سدرن کے لیے سستی کر دی گئی۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر درآمدی ایل این جی 52.0 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوگئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی 13.0 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کر دی گئی۔ اوگرا نے اپریل کے لیے ایل این جی کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 47.13 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 59.12 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مار چ میں سوئی ناردرن سسٹم پر قیمت 94.12 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی، مارچ میں سوئی سدرن سسٹم پر قیمت 72.12 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اوگرا کا کہنا ہے کہ قیمت میں اضافہ کارگو کے لنگر انداز ہونے تک کی لاگت میں اضافے کی وجہ سے ہے۔ اوگرا کے مطابق سوئی سدرن کے لیے کمی یو ایف جی کی شرح میں کمی کی وجہ سے ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے