کالم

دردِ دل کے واسطے پےدا کےا انسان کو

جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیم ،الخدمت فاﺅنڈیشن اتنی پُرانی ہے جتنا ہمارا پےارہ ملک اسلامےہ جمہورےہ پاکستان ہے۔اس کے موجودہ صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان اورنائب صدر عبدالشکور ہیں۔یہ اور ان کا اسٹاف، دن رات انسانیت کی خدمت میں لگے رہتے ہیں ۔ پاکستان بننے کے وقت ہی اس کا قیام عمل میں آیا گیا تھا۔ جماعت اسلامی نے اپنے قےام کے وقت سے انسانیت کی خدمت کا اپنا شعاربنایا تھا۔سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ نے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلموں کے بھی دین کی دعو ت پہنچانے کا آغاز کیا تھا۔اس کی جلک ہم سید مودودیؒ کے مشہور معروف خطبات اور دوسرے لٹریچر میں دیکھ سکتے ہیں۔ دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کی بات کی جائے تو ہم کو پاکستان بننے وقت، جب مہاجرین لاہورپہنچے تو والٹن کے مقام پر مہاجرین کے کیمپوں میں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے ان کی خدمت میں پیش پیش تھے ۔چناچہ جماعت اسلامی ،اسلامےان پاکستان کی خدمت شروع سے ہی کرتی آئی ہے۔اِسے اپنے پرائے سب جانتے اور تعرےف بھی کرتے ہےں۔ جما عت اسلامی پاکستان کی ذیلی تنظیم الخدمت فاوئڈےشن پاکستان بلا مبا لغہ پاکستان کی سب اےن جی اوئزسے بڑی اےن جی او ہے۔ اس کی خدمت کا اعتراف پاکستان کے علاوہ باہر کے ملک بھی کرتے ہےں۔دنیا کے کئی ملک الخدمت فاﺅنڈیشن کی مالی مدد کرتے ہیں۔ پاکستان کے دولت مند حضرات کے عطیوں سے الخدمت فاﺅنڈیشن مستحق افراد کی مدد کرتی ہے۔جماعت اسلامی کے کارکن ہر سال ،پورے پاکستان میں۔ عید قربان کے موقعہ پرچرم قربانی کی مہم چلا کر امداد اکٹھی کرتے ہیں۔اسلامی ملکوں کی اےن جی اوئز نے بھی ہمےشہ پاکستان مےں الخدمت فاوئڈےشن کی فلاحی کاموں مےں بڑھ چڑھ کر حصہ لےتی رہتی ہےں ۔ فےڈرےشن آف اسلامک مےڈےکل اسوسی اےشن کے ذ مہ داران بھی ا لخدمت فاﺅنڈیشن کی مدد کرتے رہتے ہیں۔ دیگر تنظیموں کے علاوہ، ڈاکٹروں کی تنظیم پیما بھی پیش پیش رہتی ہے۔جماعت اسلامی کی خواتین ونگ، الخدمت وےلفیئر سوسائٹی (خواتےن) مستحقےن کی اپنی روزانہ خدمات کے علاوہ، ملک مےں آنے والے زلزلہ اور سےلاب سے متاثرےن کی فوری مدد بذرےعہ خےمے، ترپال،ادوےات اور راشن فراہمی کی صورت مےں کرتی ہے ۔سردےوں مےں گرم کپڑے ۔لحاف وگدے اور راشن پےک، جن مےں چاول،آٹا،گھی، دودھ اور چےنی وغےرہ شامل ہوتی ہے مدد کرتی ہے متا ثرہ علاقوں مےں فری مےڈےکل کےمپ اور مفت ادوےات کی فراہمی کی جاتی ہے ۔شہر کی کچی آبادےوں اور سفےد پوش لوگوں مےں ماہانہ اور ہنگامی بنےادوں پر راشن تقسےم کےا جاتا ہے خصوصاً رمضان المبارک کے مہےنے مےں ہزارں خاندانوں مےں راشن تقسےم کئے جاتے ہیں۔ برما کے مسلمانوں، جن پر بد ھسٹوں کے ظلم و ستم سے مسلمان بے گھر ہو گئے اور ان کے افراد بنگلہ دےش کے کےمپوںمےں مقیم ہوئے تو، الحمداللہ الخدمت فاﺅنڈیشن کے مرکزی ذمہ داران براستہ بنگلہ دےش برما کی سرحد تک گئے اور ہزاروں مسلمانوں مےں راشن اور بنےادی اشےاءتقسےم کیں۔ غزہ کی موجودہ جنگ شروع ہوتے ہی فلسطین کے مظلوموں کے لیے امدادی سامان، ترکی اور ریڈ کراس کی تنظیموں کے اشتراک سے غزہ پہنچائے گئے۔ جب پاکستان کے شما لی علاقوں میں زلزلے نے تباہی مچائی تھی تو الخدمت فاﺅنڈیشن سب سے پہلے ان کی مدد کے لیے پہنچی تھی۔تباہ ہونے والی مساجد، اسکولوں اور رہائشی مکانوں کی مر مت اور نئے مکان بنا کر دئے گئے۔ اسی طرح جب سیلاب آیا اور اس نے پاکستان میں تباہی مچائی تو الخدمت فاﺅنڈیشن نے پاکستانی عوام کی خدمت میں پیش پیش تھی۔کئی تباہ شدہ علاقوں میں نئی کالونیاں آباد کی گئیں۔ الخدمت فاﺅنڈیشن الخدمت کی مےّت گاڑےاں پاکستان کے کئی شہروں مےں24گھنٹے کا م کر رہی ہےں۔الخدمت، صحت،بلڈبنک، تعلیم،صاف پانی،کفالت یتامیٰ، دینی مدارس اور دیگر شعبوں میں عوام کی خدمت کر رہی ہے۔پاکستان میں بیالیس (42)جدید ترین ہسپتال کام کر رہے ہیں۔ ان میں مریضوں کی سستے داموں علاج کیا جاتا ہے۔ زکوة فنڈ سے مستحق مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے۔ملک کے کئی شہروں میں بلڈ بنک قائم ہیں۔میڈیکل اسٹوروں پر ریاعتی ادوایات فراہم کی جاتی ہیں۔ تعلیم کے سلسلے میں یتیم بچوں کی فیسوں اور دیگر ضروریات کو پورا کیا جاتا ہے۔ ملک کے کئی شہروں میں دینی مدارس قائم ہیں۔ان میں طالب علموںکی تعلیم اور رہائش کا انتظام ہوتا ہے۔ہزاروں یتیم بچوں کےلئے ماڈرن تعلیمی ادارے ملک کے کئی شہروں میں قائم ہیں۔اسی طرح پانی کے فلٹر پلانٹ کئی شہروں میںکام کر رہے ہیں۔ جہاں سے عوام برائے نام قیمت پر صاف پانی حاصل کرتے ہیں۔ملک میں فری میڈیکل کپمپ لگا کرغریب مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ اس میں خاص کر آنکھوں کے علاج اور آپریشن کے لیے فری کیمپ لگائے جاتے ہیں۔ہرسال فی سبےل اللہ قربانی کا اہتمام کےا گےاہے اور ہزاروں مستحقےن مےں گوشت تقسےم کےا گےا ۔الخدمت کے تحت مستحق بچےوں کی شادی کے موقع پر نقد امداد کے علاوہ جہےز بکس فراہم کےا جاتا ہے۔جبکہ سےلاب متاثرےن کے کےمپوں مےں اجتماعی شادی کا اہتمام کےا گےا ہے۔ پاکستان مےں زلزلے اور سےلاب کے متاثرےن کے کے لےے خےمہ بستےاں ، پہاڑی علاقوں میں آرا مشنیں لگا کرلکڑی کے مکانات بنا کر دیے تھے۔اس کے علاوہ کئی جگہوں پر پکے مکانات اور باقائدہ کالونیاںبھی الخدمت فاﺅنڈیشن نے آباد کیں۔ اسکول، مساجد او ر خواتےن کےلئے کےمونٹی سےنٹرز کا قےام بھی شامل ہے۔ انسانےت کی خدمت ہی اللہ کی رضا اور فلاح اُخروی کےلئے ضروری ہے بقول شاعر :۔
دردِ دل کے واسطے پےدا کےا انسان کو
ورنہ طاعت کے لئے کچھ کم نہ تھے کروبےاں
٭٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے