پاکستان

دورہ چین ، وزیراعظم آج بیجنگ میں مصروف دن گزاریں گے

دورہ چین ، وزیراعظم آج بیجنگ میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے دورہ چین کے دوران آج بیجنگ میں مصروف دن گزاریں گے۔ وزیراعظم پاک چین دوستی اور کاروباری استقبالیہ سے خطاب کریں گے اور چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایجنسی، چائنا ایگزم بینک، چائنا پاور، چائنا انرجی کے سربراہان شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔ شہباز شریف آج بیجنگ میں چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن، چائنا کنسٹرکشن اینڈ کمیونیکیشن کارپوریشن کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے جب کہ وزیراعظم سائنس پارک اور اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کا دورہ بھی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے