گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ دھماکے سے متعلق ادارے تحقیقات کر رہے ہیں، قیاس آرائیوں پر بات نہیں کی جائے گی۔کراچی ایئرپورٹ پر جائے وقوعہ کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ متعلقہ ادارے واقعے کا جائزہ لے رہے ہیں اور رپورٹ شیئر کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے، سوشل میڈیا کی باتوں پر دھیان نہ دیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایئرپورٹ کا تمام عملہ موجود ہے، صورتحال کنٹرول میں ہے۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ گورنر ہاوس میں 35 ہزار لوگ اس وقت بھی موجود ہیں، وزیر داخلہ سندھ نے کیا بات کی ہے میرے علم میں نہیں۔
پاکستان
دھماکے سے متعلق ادارے تحقیقات کررہے ہیں ، گورنر سندھ
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 7, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 93 Views
- 2 مہینے ago