وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریاست کی رٹ ہر قیمت پر قائم کی جائے گی،کسی کو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قوم اور بہادر مسلح افواج کی بے مثال قربانیوں کے ذریعے حاصل کی گئی۔کامیابیوں کو پٹڑی سے اتارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ہر پر امن اورمستحکم ماحول کے حصول تک ہر طرح کے دہشتگردوں،ان کے حامیوں او ہمدردوں کے درمیان گٹھ جوڑ کو توڑنے کے لئے پرعزم ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے جمعرات کو سی ایم ا یچ راولپنڈی میں سی ٹی ڈی کمپلیکس بنوں آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے فوجی افسروں اور جوانوں کی عیادت کی۔وزیراعظم نے صائب خیالات کااظہارکرتے ہوئے دہشتگردی کے خاتمے اور ریاست کی رٹ کی بحالی پر زور دیا ہے،حالیہ بنوں واقعے کے حوالے سے صوبائی حکومت اور پولیس مکمل طورپر بے بس نظر آئے۔خیبرپختونخوا میں ایک مرتبہ پھر دہشتگردگروہ سرگرم ہوچکے ہیں جبکبہ صوبائی وزراء وترجمان حالات کی سنگینی کو نظر انداز کرتے ہوئے انتہائی غیر سنجیدہ بیانات دے رہے ہیں۔
پاکستان
دہشتگردوں اورانکے حامیوں کے درمیان گٹھ جوڑ کو توڑنے کیلئے پرعزم ہیں،وزیراعظم
- by Daily Pakistan
- دسمبر 24, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 458 Views
- 2 سال ago