وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ دہشت گردی کنٹرول کرنے کے لیے افغانستان کیساتھ بات چیت ضروری ہے۔گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہمارا افغانستان کیساتھ طویل بارڈرہے، روس نیافغانستان پرحملہ کیا توکہا گیا یہ جہاد ہے، پاکستان کیبہت سیلوگوں نیوہاں جہاد میں حصہ لیا امریکا نے حملہ کیا توہماری پالیسی بدل گئی تھی، ہم اپنیہوائی اڈے امریکا کودے رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نیاپنی سرزمین دوسروں کی جنگ کیلئے استعمال ہونیدی، اپنی سرزمین استعمال ہونیدینا ہماری غلطی تھی، اس کیبعد ہمارا افغانستان سیتعلق خراب ہوا، ہماری افغانستان کیساتھ بات چیت وقت کی اہم ضرورت ہے۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ گڈ سے بیڈ ہونیوالیطالبان بنوں کینٹ پر حملے کے پیچھے تھے، دہشت گردی کوکنٹرول کرنے کے لیے افغانستان کے ساتھ بات چیت کرنا ضروری ہے جبکہ وفاقی حکومت کی ساری توجہ پی ٹی آئی کودبانے پرہے۔
علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ فیصل واوڈا جیسے نامعقول لوگوں کومیٹنگ میں نہیں بلانا چاہیے،9 مئی سے متعلق توڑپھوڑ پارٹی پالیسی نہیں تھی، نومئی کو جن لوگوں نے پارٹی لائن کراس کی انہیں ضرورسزا دی جائے۔
پاکستان
دہشتگردی کنٹرول کیلئے افغانستان سے بات چیت ضروری ہے، گنڈا پور
- by Daily Pakistan
- مارچ 19, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 14 Views
- 7 گھنٹے ago